مجھے ڈھونڈو نہ چاہنے والو
میں تو بھولا ہوا فسانہ ہوں
تم زمانہ مجھے سمجھتے ہو
میں تو بس گردشِ زمانہ ہوں
جسکے دھوکے میں مجھ پہ مرتے ہو
میں نہ موسم وہ عاشقانہ ہوں
میں کبھی لوٹ کے جو آ جاؤں
یونہی ملنا کہ میں بیگانہ ہوں
میری باتوں پہ کان مت دھرنا
میں تو پاگل ہوں،بس دیوانہ ہوں
No comments:
Post a Comment